بچوں کی آن لائن حاضری نہ لگانے والے سکول مالکان کو فروری سے ادائیگیاں روک دی جائیں گی

13 Jan, 2025 | 03:56 PM

جنید ریاض:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طلباکی ویری فکیشن کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کردیا۔
پیف نے آن لائن سٹوڈنٹ ویری فکیشن سسٹم پر بچوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے،بچوں کی آن لائن حاضری نہ لگانے والے سکول مالکان کو فروری سے ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔
پیف حکام نے تمام پیف سکولوں کی رہنمائی کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کیا،پیف سکول مالکان متعلقہ رابطہ نمبرز پر شکایت یا رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس حوالےسے پیف حکام نے تمام سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔
،پیف حکام کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول مالکان کو فروری سے ادائیگیاں نہیں کی جائینگی۔

مزیدخبریں