ویب ڈیسک : محکمۂ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج میں 5 بلائنڈ ڈولفنز کو مرنے سے بچا لیا ۔
محکمۂ وائلڈ لائف نے تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن کو مرنے سے قبل ہی ریسکیو کر لیا۔
ترجمان محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق متعدد ڈولفن کے شکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیٹس اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر تعینات رہیں گی۔
دوسری جانب سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈولفن کے غیر قانونی شکار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تونسہ بیراج پر شکار روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے۔