سٹی 42 : محکمہ ماحولیات پنجاب میں انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع ہوگئیں ۔
سی ایم کی ہدایات پر انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع کی گئیں، محکمہ ماحولیات پنجاب میں ٹوٹل 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، انوائرمنٹ پولیس کے لیے انسپکٹر کی اسی سیٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ فیلڈ اسسٹنٹ کی 280 آسامیوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے، انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار وں کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ بھرتیوں کا عمل 17 جنوری تک جاری رہے گا، یہ بھی کہ تقرری کے بعد عملے کو پنجاب بھر میں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ڈیوٹیاں سونپ دی جائیں گے ۔