درنایاب:محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے تاجپورہ میں رین سٹوریج واٹر ٹینک کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دیدی۔
واسا کو1 ارب سے زائد لاگت سے شہر کا دوسرا بڑا رین واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا باضابطہ اجازت نامہ مل گیا۔اس سے قبل منصوبے کا پی سی ون محکمہ پی اینڈ ڈی نے منظور کیا تھا۔
واسا کو رواں مالی سال میں فنڈز کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔واسا تاجپورہ بی بلاک میں واٹر ٹینک کو جون 2026 تک مکمل کرانے کا پابند ہوگا۔تاجپورہ بی بلاک کا رین واٹر سٹوریج ٹینک 32 لاکھ گیلن استعداد کا ہوگا۔
واسا تاجپورہ بی بلاک واٹر سٹوریج ٹینک کا ٹینڈر آئندہ چند روز میں جاری ہوگا۔
تاجپورہ میں رین سٹوریج واٹر ٹینک کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دیدی گئی
13 Jan, 2025 | 03:14 PM