محکمہ سکول ایجوکیشن کا خواتین ورکرز کیلئے خصوصی اقدام

13 Jan, 2025 | 01:46 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن کا خواتین ورکرز کیلئے خصوصی اقدام، تمام ماتحت اداروں کو خواتین کیلئے الگ واش رومز بنانے کا حکم، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ماتحت اداروں میں خواتین کیلئےخصوصی واش رومز بنائے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ماتحت تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کردی ہے۔جس میں خواتین ملازمین اور مہمانوں کیلئے الگ سے واش رومز بنانےکا حکم دیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹیز ،قائد اکیڈمی اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ڈی پی آئی سکینڈری و ایلمنٹری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور سائنس میوزیم سمیت دیگر کو بھی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں