ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا

 سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا اور جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تقرری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

 تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کے توسط سے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔درخواست میں سابق جج لاہورہائیکورٹ رانا زاہد محمود پرمشتمل الیکشن ٹربیونل پراعتراض اٹھایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ہی وقت میں ہائیکورٹ کے موجودہ اورسابق ججز پرمشتمل الیکشن ٹربیونل بنائے گئے، ہائیکورٹ کے موجودہ ججز کیساتھ سابق ججز پرمشتمل ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنےکیلئےالیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود پرمشتمل الیکشن ٹربیونل کی تقرری کالعدم قرار دی جائےاوردرخواست پرحتمی فیصلہ تک جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود پرمشتمل الیکشن ٹربیونل کوکام سے روکا جائے ۔

Ansa Awais

Content Writer