پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست ، نوٹس جاری

13 Jan, 2025 | 01:16 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست ، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کر دیئے ، عدالت نے متفرق درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی.

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن حکومت نے قیمت کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیا ہے۔ وکیل کے مطابق حکومتی اقدام بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر روزمرہ کے اشیا پر ہوگا اور خدشہ ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافے ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
 

مزیدخبریں