ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے کراچی میں اپنے ساتھ واردات کے دوران کار سے چھلانگ لگا دی تھی۔
زویا ناصر نے بتایا کہ میرے ایک ڈرامے کی شوٹنگ تھی اور وہ کراچی میں تین تلوار کے پاس تھی شوٹنگ، اس وقت رات کے 10 بج رہے تھے، سڑک پر اچھا خاصہ رش بھی تھا،اس دوران سگنل پر ہماری کار رکی جبکہ اچھی خاصی ٹریفک بھی، اچانک سے کسی نے ہماری کار کا دروازہ کھولا کیوں کہ دروازے کا لاک نہیں تھا، اتنے میں ایک بائیک آئی اور اس میں بیٹھے شخص نے بائیک روک کر کہا کہ اپنا سامان چپ چاپ مجھے دے دو نہیں تو میں گولی مار دوں گا۔
ساتھی اداکارہ نے اپنا پرس الٹا کیا اور اس میں جو کچھ تھا سب دے دیا، سگنل پر سب لوگ تھے اور اسے کوئی کچھ نہیں کہہ رہا تھا۔
زویا ناصر نے بتایا کہ میرے پاس سلامی کے پیسے پڑے تھے، میرے پرس میں جیولری تھی، میری انگوٹھیاں تھیں، میرے پاس ایک نیا فون تھا اور ایک اپنا فون تھا، میں نے اسے سارا کچھ پکڑا دیا، جب میں انگوٹھی اتار رہی تھی تو وہ انگوٹھی نہیں اتررہی تھی، میں اپنا فون دینا نہیں چاہتی تھی، اس نے یہ سن کر اغوا کار نے کہا کہ ڈرامے مت کرو جو کچھ ہے دے دو۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے دروازہ کھولا اور کار سے باہر کود گئی، میں نے کہا مجھے مت مارو اور میں نے کار کے نیچے چھپنے کی کوشش کی، اس کے بعد ایک ویویو کار تھی اس نے گاڑی موڑ کر اس بائیک والے پر چڑھا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر ڈرائیو نے بتایا کہ ویویو والے نے ہمیں بچایا ہے، اس کے بعد موٹرسائیکل والا اٹھا اور بڑی مشکلوں سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔