شاہین عتیق: کیاوراثت کی رقم سےبہن کی شادی کرنےسےاس کووراثت سےمحروم کیاجاسکتا؟مصری شاہ کی بلقیس بیگم نےبھائیوں کیخلاف وراثت سےحصہ نہ دینےپردعویٰ دائرکردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلقیس بی بی نے عدالت کو بتایا کہ بھائیوں کاکہناہےکہ وراثت سےرقم لیکرشادی کرچکے ہیں اب کوئی حصہ نہیں بنتا، سول کورٹ میں شہبازبھٹی ایڈووکیٹ نےسپریم کورٹ کی ججمنٹ پیش کی۔
وکیل شہبازبھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق بھائی، بہن کاحق نہیں مارسکتے،سپریم کورٹ نےحق مارنےپربھائیوں کو5لاکھ جرمانہ بھی کیاتھا،عدالت نےدونوں فریقین کےوکلاکو 29 جنوری کو بحث کے لئے نوٹس جاری کردیا۔