دْرِنایاب : اللہ ہوگول چکر پر ایک سال سے ادھورے پیڈسٹرین بریج کے منصوبے پر پیشرفت ، ٹیپا ایک سال بعد بریج کا ڈیک لانچ کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔
پیڈسٹرین بریج پر شہری کی جانب سے ٹیپا پر سول کورٹ میں کیس دائرکیا گیا تھا ۔سول کورٹ میں کیس کو سیٹل کرنے کے بعد ٹیپا نے بریج کے ڈیک کو کامیابی سے لانچ کردیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی معاونت سے ہیوی کرینیں لگا کر ڈیک کو لانچ کیا گیا ۔ اللہ ہوگول چکر پر پیڈسٹرین بریج کا کام آئندہ دس روز میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کا کہنا ہے کہ بریج مکمل ہونے سے پیدل کراسنگ والوں کو محفوظ گزرگاہ میسر آئے گی ۔ پیڈسٹرین بریج نامکمل ہونے سے اللہ ہوگول چکر پر شہریوں کو کراسنگ کیلئے مشکلات کا سامنا تھا۔