ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار

 ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:ایل ڈی اے کی اختیارات پر کٹوتی لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
 اس حوالے سے ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار کر لی گئی  ہے۔محکمہ بلدیات نےایل ڈی اےکوضلع لاہورتک محدودرکھنے کی سمری تیارکی۔سمری کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
 تفصیلات کےمطابق ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور ایل ڈی اے کی کنٹرول سے باہر نکل جائیں گے۔ننکانہ ، قصوراور شیخوپورہ کا لینڈ یوز اور ہاؤسنگ کے اختیارات محکمہ بلدیات استعمال کریگا۔
قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے لوگوں کے مقامی سطح پر ہاؤسنگ اور لینڈ یوز کے کام ہوں گے۔ایل ڈی اے صرف لاہور شہر تک محدود ہو جائے گا۔
اختیارات کی کٹوتی کا مقصد ایل ڈی اے کا فوکس لاہور کے معاملات پرکروانا ہے۔