ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی سکول انتظامیہ کا بچے کے والد پر بدترین تشدد، دادا کے دانت توڑ دیئے

 نجی سکول انتظامیہ کا بچے کے والد پر بدترین تشدد، دادا کے دانت توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر راشد: نجی اسکول کی انتظامیہ کا بچے کے والد پر بدترین تشدد ,اسکولنگ سسٹم نے دیر سے آنے پر طالبعلم کو اسکول میں جانے نہیں دیا, والد اور اسکول انتطامیہ کی تلخ کلامی پر طالبعلم کے والد پر تشدد کر ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق تشدد کا شکار بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا محمد واحد کلاس 8 کا طالبعلم ہے, صرف 1 منٹ دیر سے آنے پر دروازے پر موجود سر دانش نے تلخ کلامی کی۔
بات بڑھی تو مجھے تھپڑ مارے ,میرے والد,بچے کے دادا کو بھی مارا,بچے کے دادا پر شدید تشدد کیا, دانت توڑدئیے,رضویہ تھانے کی پولیس پہنچی, تو معاملہ تھانے پہنچ گیا۔