ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال میں داخل بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا سےمتعلق اہم خبر آگئی

ہسپتال میں داخل بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا سےمتعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا کو جمعہ کے روز ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہیں  برین سٹروک کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔  اب ان کی بیٹی شکھا تلسانیا نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شکھا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کے والد اب کافی بہتر ہیں، ’آپ سب کی دعاؤں اور فکر کے لیے شکریہ۔ یہ وقت ہمارے لیے جذباتی تھا، لیکن ہمیں یہ خوشی ہے کہ والد اب کافی بہتر ہو رہے ہیں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔

ہم کوکیلا بین امبانی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہت مدد کی اور ان کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں بے پناہ محبت بھیجی۔"

یاد رہے کہ ٹیکو تلسانیا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986 کی فلم ’پیار کے دو پل‘ سے کیا، اپنی مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور ٹیکو کئی  مشہور فلموں کا حصہ رہے ہیں جن میں "ہم ہیں راہی پیار کے"، "انداز اپنا اپنا"،"قلی نمبر ون" ،" راجہ ہندوستانی" ،" جڑواں" ، "بڑے میاں چھوٹے میاں" ،" راجو چاچا "، "ہنگامہ"  اور "دھمال "شامل ہیں۔

ٹیکو تلسانیا کو حال ہی میں فلم" وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو میں" راج کمار راؤ اور ٹرپتی ڈمری کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔