ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟

 امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی فیملی اپنے گھر کی 27 ویں منزل پر کیوں رہائش پذیر ہے اس بات کو جاننے والوں کا نتظار ختم ہوگیا، مکیش امبانی اکی اہلیہ نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کےمطابق امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے شاندار طرز زندگی کے سبب مشہور ہیں بلکہ انکا رہن سہن دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا۔
کروڑوں مالیت کا عالیشان گھر جو ہر طرح کی لگژری سہولتوں سے مزین ہے اور کئی منزلوں پر مشتمل ہے اتنے بڑے گھر میں امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لئے صرف 27ویں منزل کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
119 اعشاریہ 5 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہونے کے ساتھ امبانی خاندان اپنی شاہانہ طرز زندگی، بڑے کاروبار، بے پناہ دولت اور اپنے عالیشان گھر ’انٹیلیا‘ کے لئے مشہور ہے۔ یہ شاندار عمارت ممبئی کے کمبالہ ہل میں واقع ہے اور بھارت کے سب سے مہنگے گھروں میں سے ایک ہے۔
ایک انٹرویو میں نیتا امبانی نے 27 ویں منزل کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ، ”میں چاہتی تھی کہ ہر کمرے میں مناسب قدرتی روشنی اور بہترین ہواداری ہو۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے اوپر کی منزل پر رہائش کا فیصلہ کیا“۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ا س اپارٹمنٹ کی 27 ویں منزل پر صرف اور صرف قریبی افراد کو داخلے کی اجازت ہے اسکے باوجود اس منزل پر مکیش امبانی، نیتا امبانی، ان کے بڑے بیٹے آکاش امبانی، بہو شلوی میہتا اور ان کے بچے پرتھوی آکاش امبانی اور ویدا آکاش امبانی رہتے ہیں۔
مکیش اور نیتا کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ بھی باقی خاندان کے ساتھ یہیں رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ یہ اپارٹمنٹ دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے۔ اس کا تعمیراتی کام 2008 میں شروع ہوا اور دو سال میں مکمل ہواتھا جبکہ امبانی خاندان 2010 میں اس 27 منزلہ عمارت میں منتقل ہوا۔
یہ عمارت 568 فٹ اونچی ہے اور 4 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی تعمیر کی لاگت تقریباً 15000 کروڑ روپے ہے۔
اس کے علاوہ وہاں رقص اور یوگا کے سٹوڈیوز بھی ہیں، جن کی دیکھ بھال انٹیلیا کے 600 سے زائد ملازمین کرتے ہیں۔
اس گھر میں ایک خوبصورت باغیچہ بھی ہے اور ممبئی کی نمی سے بچنے کے لئے ایک برف کا کمرہ بھی بنایا گیا ہے، جن کی دیکھ بھال متعلقہ ملازمین کرتے ہیں۔