بھارت کی جموں وکشمیرپر مزید سخت پابندیاں، مشعال ملک کا ویڈیو پیغام

13 Jan, 2025 | 10:11 AM

سٹی42:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹینل کا افتتاح کریں گے۔

پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، فورسز اہلکاروں کی گشت اور ڈرؤن کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔

گاڑیوں اور ان میں سوار مساروں کی چیکنک کے لئے اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں