درنایاب:کمیٹی کمرشل کیسز،فیسوں کی ادائیگی میں تاخیرکےمعاملےپرتنازعات کےحل کیلئےبنائی گئی تھی،کمیٹی میں مالی سال گزرجانےکےبعدپرانی فیسوں کی ادائیگی بارےکیسز زیادہ اہمیت کے حامل تھے۔
تفصیلات کےمطابق مالی سال گزر جانے کے بعد ادائیگی نہ کرنے والوں کو کمرشل کیسز کی منسوخی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا، ایک مالی سال گزر جانے کے بعد نئے مالی سال کی بھاری فیسوں کے اطلاق کے تنازعات کمیٹی میں سنے جاتے ہیں۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے کمیٹی کو ایک سال کیلئے مزید توسیع اور برقرار رکھنے کی سفارش کردی،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر منظور شدہ کمرشل کیسز کو 1سال کی مہلت و ادائیگی اقساط میں کرنیکی سہولت ملے گی۔
اس سے قبل ادائیگی نہ کرنے والوں کو کمرشل کیسز میں رعایت اور فیس وصولی میں توسیع نہیں ملتی تھی،ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ مجوزہ کیسز کو گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرائے گئے۔