حاشر وڑائچ : بشری بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتیں مسترد کر دی گئیں, ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی.
پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔
پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے ضمانتیں مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے بشری بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج نے ریمارکس دیتے کہا عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے،بعدازاں عدالت نےاحکامات جاری کرتےبشری بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتیں کو خارج کرنے کا حکم دیا۔