پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

13 Jan, 2025 | 08:45 AM

جنید ریاض:پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعدتعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلباوطالبات خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق موسم سرما کی 21 روزہ تعطیلات کے بعد صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ سے کھل گئے،تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلباوطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے ہم اپنی پڑھائی دوبارہ سے ٹیچرز کی رہنمائی میں جاری رکھ سکیں گے۔

تعلمی اداروں کے کھلنے پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات میں کچھ ہفتے باقی رہ گئے ہیں،تعلیمی ادارے بروقت کھلنے سے بچے سالانہ امتحانات کی تیاری کرسکیں گے،سکولوں میں پہلے روز حاضری نسبتاء کم ہے۔

مزیدخبریں