کل کن علاقوں میں پانی کا ناغہ ہو گا، خبر آ گئی

13 Jan, 2024 | 08:25 PM

سٹی42: کل اتوار کے روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کا ناغہ ہو گا، کچھ علاقوں میں پانی بہت کم ملے گا۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے ای نے بتایا ہے کہ کل اتوار کے روز  شہریوں کو دھابیجی اور گھارو سے پانی نہیں ملے گا۔
کراچی الیکٹرک کی جانب سے  کل اتوار کے روز گھارو اور دھابیجی کے واٹر پمپنگ سٹیشنوں پر بجلی فراہم نہیں کی جا سکے گی۔ بجلی نہ ہونے کے سبب دونوں پمپنگ اسٹیشنز  کام نہیں کریں گے۔

کے ای نے بتایا ہے کہ دونوں پمپنگ سٹیشنوں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ سٹیشن کل مرامت کے کام کی وجہ سے بند رکھے جائیں گے۔ 
دونوں گرڈ اسٹیشنز  کی کل مینٹیننس کی جائے گی ۔مینٹیننس کا کام صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک کیا جائے گا۔مینٹیننس کی پیشگی اطلاع واٹر بورڈ  کو کر دی گئی ہے ۔مینٹیننس کا کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں