ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہر بانو قریشی نے اختر اقبال ڈار کے لیٹر ہیڈ پر "ٹکٹ" ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیا

PTI, Mahore Bano Quraishi, Akhtar Iqbal Dar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوہیب بخاری: ملتان میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے خود کو تحریک انصاف نظریاتی کی امیدوار ظاہر کرتے ہوئے، اس پارٹی  کے لئٹر ہیڈ  پیڈ پر جاری کی گئی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دی ہے۔ مہر بانو قریشی نے اختر اقبال ڈار کے لیٹر ہیڈ پر "ٹکٹ" ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیا

مصدقہ اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے این اے 151 سے تحریک انصاف نظریاتی کے سربراہ اختر ڈار کی جانب سے جاری کی گئی اپنی مبینہ ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی ہے۔ 

مہر بانو قریشی کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرواکے گئے لیٹر ہیڈ پیڈ کے ورق پر پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر ڈار کا نام انگلش زبان میں ٹائپ ہے اور اس کے ساتھ انگلش زبان میں "اختر  اقبال ڈار چئیرمین پی ٹی آئی این" کی مہر بھی ثبت ہے تاہم اس پر کسی شخص کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ہفتہ کی شام ایک مراسلہ میں ریٹرننگ آفیسرز کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کے امیدواروں کو کسی دوسری سیاسی پارٹی کا نشان جاری نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بہت سے لوگ خود کو دوسری سیاسی پارٹی کا امیدوار ظاہر کر کے الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی کوششیں کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن قانونی کارروائی کرے گا۔

اسی دوران پی ٹی آئی نظریاتی کے نام سے رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو کوئی ٹکٹ نہیں دے رہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کوگ کرپٹ ہیں اور ان کے ساتھ ان کے بات نہیں ہو سکتی۔