بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملے کا معاملہ، ترجمان پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا

13 Jan, 2024 | 03:24 PM

فرزانہ صدیق: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملے کے معاملے پر ترجمان پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا۔

ترجمان پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے  گھر پولیس پہنچی ہے،پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی،وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی، ناہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں ہیں ،یہ ایک معمول کی کارروائی تھی ،مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔

قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے عدالت میں چیف جسٹس سے شکایت لگائی کہ ان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا اور ان کے بیٹے اور بتیجے کو تشددکا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں