ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری طالب حسین سدھو کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

13 Jan, 2024 | 01:43 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین سدھو  نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

چوہدری طالب حسین سدھو نے جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر پی پی 154 میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پارٹی ٹکٹ  طالب حسین سدھو کےحوالے کیا۔ 
جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا تھا کہ طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، جماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، مخلتف سروے بھی بتا رہے ہیں سراج الحق مقبول لیڈر ہیں ، جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے ، ملک بھر سے ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری،اکرم سندھو،زبیر صدیقی،اسلم شاہین ودیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں