شدید سردی کی لہر، لاہور میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ

13 Jan, 2024 | 12:45 PM

عظمت مجید: شدید سردی کی لہر کی وجہ سے لاہور میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ 2 لاہوریوں کی زندگیاں نگل گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران لاہور میں 19 افراد نمونیہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد نمونیہ کے باعث جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 7 روز کے دوران پنجاب بھر میں 55 افراد نمونیہ کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 62 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ 
طبی ماہرین کی شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں