ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے اوقات کار میں  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ،کلاس رومز اندھیروں میں ڈوب گئے

سکول کے اوقات کار میں  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ،کلاس رومز اندھیروں میں ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: اسکول کے اوقات کار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،لوڈشیڈنگ سے کلاس رومز اندھیروں میں ڈوب گئے، لوڈشیڈنگ سے طلباء کو پڑھنے میں بھی مشکلات پیش آنے لگی،طلباء نے لیسکو حکام سے سکول ٹائم میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسکول کے اوقات کارمیں مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید سردی میں مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر طلباء بیمار ہونے لگے ہیں۔ گورنمنٹ سکول ساندہ کلاں، گرین ٹاون، واہگہ، رائیونڈ، باغبانپورہ، شاہدرہ اور مغلپورہ کے سکولوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اندھیرا چھا گیا۔

دوسری جانب طلباء نے لیسکو حکام سے سکول ٹائم میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکامطالبہ کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہےکہ سکول کے اوقات کارمیں لوڈشیڈنگ کم ہونی چاہیے،شدید سردی کے باعث پہلے ہی سکولوں میں بچوں کی حاضری کم ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کیوجہ سے ہیٹر بھی نہیں چلائے جاسکتے۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کم کرنےکے حوالےسے لیسکو سے پہلے ہی درخواست کر رکھی ہے۔