فاطمہ عارف: شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت لاہور شہر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ، شہر کا موجود درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیاگیا جبکہ خشک سردی کے باعث موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی،شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 166ریکارڈ کیا گیا جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فیز 8 ڈی ایچ اے 279،کینٹ پولو گراؤنڈ میں شرح 187ریکارڈ اور ایچی سن کالج 181،شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 192ریکارڈ کیا گیا ہے۔