لاہور میں نمونیہ کے 37 نئے مریض سامنے آگئے

13 Jan, 2024 | 03:54 AM

عظمت مجید: لاہور میں نمونیہ کے 37 نئے مریض سامنے آگئے۔

لاہور شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں نمونیا کا مرض مسلسل پھیل رہا ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے 37 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ 1 ہفتے میں 277 اور30 دن کے دوران 860 مریض نمونیہ کی شکایات کے ساتھ ہسپتالوں میں آئے۔طبی ماہرین کاکہناہے شدید سردی میں شہری خاص احتیاط کریں۔

مزیدخبریں