سٹی42 : پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کے روز لاہور میں تحریک منہاج القران کے دفتر کا دورہ کیا اور عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے حوالے سے عوامی تحریک کے مؤقف کی حمایت کی اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو نے اظہار یکجہتی کے طور پر منہاج القرآن ادارہ کی رکنیت بھی حاصل کی۔ انہوں نے عوامی تحریک کی قیادت سے این اے 127 میں خصوصاً اور ملک بھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو کی اس ملاقات کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت کریں گے۔ این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بھرپور جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی کے لئے ہماری حمایت اس حلقے میں "نظر آئے گی"۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے این اے 127 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ pic.twitter.com/80IarAv3Ae
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری مخالفت صرف ن لیگ سے ہے، ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہماری ملزم ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی تک نہیں ہوا، شہداء کے ورثا کو انصاف ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں، آج وہ ہمارے دفتر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے موقف کی حمایت کi.
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک منہاج القرآن کی رکنیت سازی کا فارم بھی پُر کیا pic.twitter.com/x8wZivt6ja
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 جون 2014ء سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے، ہم انتقام کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کام کو سرانجام دینے کیلئے نئی اور ترقی پسند قیادت کو آگے آنا چاہیئے۔
اس وقت پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کام کو سرانجام دینے کیلئے نئی اور ترقی پسند قیادت کو آگے آنا چاہیئے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
سیکٹریری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور pic.twitter.com/egEbYtlKKT
بلاول بھٹو کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جمعہ کے روز لاہور ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ پر پہنچے تو ادارہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سانحہ ماڈل ٹاؤن حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کا ساتھ چاہتی ہے، باقی جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہی ہیں، ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے، مل کر جدوجہد کریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منہاج القرآن سیکریٹریٹ آمد
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2024
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 جبکہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے منہاج القرآن کے نو شہداء کی یادگار پر حاضری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/6bNXRXgJ8j
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، دنیا بھر میں پاکستان کا پرامن چہرہ سامنے لے کر آئیں گے، ہماری کوشش عوام کی خدمت کرنے کی ہے ناکہ اپنی ذات کے لیے، پرامن طریقے سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں، جہاں حملہ کیا گیا تھا وہاں آج بھی گولیوں کےنشانات ہیں، ہمیں چاہیئے معاشرے میں جو نفرت پیدا کی گئی اسے ختم کریں۔
مل کر جدوجہد کریں گے
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے لیے ترقی کے راستے کھولیں گے، ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے مل کر جدوجہد کریں گے، اب پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہے، ایک دو دن کی بات ہے پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کا ساتھ چاہتی ہے، باقی جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہی ہیں، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، میں عوامی معاشی معاہدے پر زور دے رہا ہوں، میں تو 2018 سے مسلسل مہم چلا رہا ہوں۔
پاکستان عوامی تحریک کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان
منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف این اے 127 میں بلاول بھٹو کی مکمل حمایت کریں گے بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کردار بھی ادا کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے
شہید بینظیر بھٹو ک بھی تحریک منہاج القرآن کی رسمی رکن بنی تھیں، اب ان کے فرزند بلاول بھٹو بھی تحریک منہاج القرآن کے ممبر بن گئے ، بلاول بھٹو نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ممبر شپ فارم پر دستخط کئے، ترجمان منہاج القرآن نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو تحریک منہاج القرآن کا تاحیات ممبر بنایا گیا ہے، بینظیر بھٹو شہید بھی تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن تھیں،بینظیر بھٹو نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی رکنیت حاصل کی تھی۔