ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تعلیمی اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : لاہور کے تعلیمی اداروں میں 2 ارب 83 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور فراڈ کا انکشاف ۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2021-22 میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر رپورٹ  جاری کردی .رپورٹ کے مطابق لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے 23 کروڑ روپے کے اخراجات کیے مگر کوئی ریکارڈ مرتب نہیں کیا ۔

اساتذہ اور ملازمین سے متعلقہ 3 کیسز میں 1 ارب 12 کڑور  81 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں پکڑی گئیں۔جس میں خریداری کی مد میں 26 کروڑ 88 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بھی شامل ہیں۔ 

انٹرنل کنٹرول میں مالی وسائل کے بیشتر معاملات میں 1 ارب 15 کروڑ 71 لاکھ روپے کی نشاندہی کی گئی اور ایجوکیشن اتھارٹی سے ناں پروڈکشن ریکارڈ پر جواب طلب کیا مگر کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔