ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک طوفانی بگولہ، شہر اجڑگئے، ویڈیو نے سب کو ہلاکررکھ دیا

Dangerous tornado in America
کیپشن: Tornado
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بگولے کے طوفان نے تباہی مچا دی، 6 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، ویڈیو نے سب کو خوف میں ڈال دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  امریکی ریاست الاباما کے شہر سیلما میں گزشتہ روز آئے بگولے کے طوفان نے تباہی مچا دی، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ طوفان اس قدر شدید تھا جہاں سے گزرا تباہی کے ایک داستان رقم کرتا گیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑے تو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ درجنوں مکانات طوفان کی تاب نہ لاتے ہوئے پاش پاش ہوگئے۔  

طوفان سے بدترین تباہی کا شکار ہونے والا شہر سلیما شہری حقوق کی تحریک کے حوالے سے ایک تاریخی شہر ہے جس کی آبادی 18 ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہ ریاست الاباما کے درالحکومت منٹگمری سے 80 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔

بگولے کا طوفان گزرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں طوفان کے بعد شہر اجڑنے کی ساری کہانی نظر آ رہی ہے۔

شہر میں جابجا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے، بجلی کے کھمبے سڑکوں پر پڑے تھے۔ سڑکوں کو بڑی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ ایک عمارت میں آگ بھی لگی دکھائی دے رہی ہے جس کے شعلے اور دھواں آسمان کی جانب بلند ہو رہا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ عمارت میں آگ طوفان کے باعث لگی یا کوئی اور وجہ تھی۔

حکام نے بتایا کہ وسطی الاباما میں طوفان کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اوٹاگا کاؤنٹی، الاباما میں ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایرنی بیگیٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اولڈ کنگسٹن کمیونٹی کے متعدد گھروں میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا اندازہ ہے کہ طوفان سے 40 سے 50 گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفان سے موبائل اور روایتی گھر دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر