ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی نجی باتیں ہیں، میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں۔
View this post on Instagram
راکیش نے مزید بتایا کہ بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔