(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو کو ایک سو پچاس میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہونے سے لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ دو ہزار آٹھ سو میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی دو ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ کی جا رہی ہے، اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لیسکو نے کم شارٹ فال کی وجہ سے تمام علاقوں میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنا رکھا ہے ۔
رات کے اوقات میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو نے صبح سات سے شام سات بجے تک دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔