اعتماد کا ووٹ ،نواز شریف نے رانا ا ثنا اللہ کو فون پر کیا کہا ؟

13 Jan, 2023 | 04:59 PM

ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں اعمتاد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اس معاملے پر تین بار فون کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے پہلے اور بعد میں نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو تین بار فون کیا۔نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد کا رانا ثنا اللہ کو کہنا تھا پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، ذمہ داری لینے والوں کو کچا کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی یقین دہانی پر ہم نے مؤقف تبدیل کیا، پارٹی تو اپنے مؤقف پر قائم تھی کہ اسمبلی ٹوٹنے دیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پرویز الٰہی کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

مزیدخبریں