(جنید ریاض)اساتذہ کی مردم شماری کی ڈیوٹیوں کے باعث طلباء کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
طلباء کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔مردم شماری کی ڈیوٹی میں مصروف اساتذہ طلبہ پر توجہ کم دینے لگے۔یکم فروری سے باقاعدہ مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔مردم شماری سے پہلے اساتذہ ٹرینگ میں مصروف ہیں۔نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیمی سال شارٹ ہے،اساتذہ کی ڈیوٹیز مردم شماری میں لگنے سے طلبء کی پڑھائی کا مزید حرج ہوگا۔بے روزگار گریجوٹس کی ڈیوٹی مردم شماری میں لگائی جائیں اور خواتین اساتذہ کو ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔