وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے ای کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری

13 Jan, 2023 | 04:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 12 ،13 جنوری کو یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں علاقائی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات میں سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی وثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مشترکا جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون، ہیومن ریسورس کے شعبے میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا حالیہ سیلاب میں مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ تیسرا دورہ ہے۔

مزیدخبریں