پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، گورنر نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے

13 Jan, 2023 | 01:08 PM

Abdullah Nadeem

راؤ دلشاد:  وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی  کی جانب سے  پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے بھیجی گئی سمری پر گورنر پنجاب نے تاحال دستخط نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر  گورنر پنجاب  نے تا حال کوئی اقدام نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب قانونی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اور مشاورت کے بعد ہی کوئی اقدام کریں گے۔ گورنر ہاؤس انتظامیہ کے مطابق پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاجارہاہے۔

قانون کے مطابق گورنر  کو   48 گھنٹوں میں سمری پر دستخط کرنا  لازم ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب 48 گھنٹوں میں سمری پر دستخط نہ کریں تو صوبائی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزیراعلی اپوزیشن لیڈرکوعبوری حکومت کےقیام کیلئےخط لکھیں گے۔چودھری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز کے مابین عبوری وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے نشست ہوگی۔ دونوں عبوری وزیراعلی کی نامزدگی کے لیے تین تین نام پیش کرینگے۔کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے پہ نامزدگی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ چودھری پرویزالہی عبوری وزیراعلٰی پنجاب کے حلف لینے تک بطور وزیراعلی پنجاب خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، گورنر نے دو دنوں میں سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔

مزیدخبریں