ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے بزرگ شہریوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا

NADRA
کیپشن: NADRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کروا دیا۔

60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔

بزرگ شہریوں کے لیے نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر شرکا کے سامنے نادرا تصدیق سروس کا ڈیمو بھی پیش کیا گیا۔

چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے اپنے ادارے کی اس جدید سہولت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کو بزرگ شہریوں کی جانب سے اس طرح کی لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں کہ انہیں بالخصوص بینکوں میں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں جس کے پیش نظر نادرا نے یہ جدید سروس متعارف کروائی ہے۔