(مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرلیا۔
اس پتھریلے سیارے کا نام ایل ایچ ایس 475 بی ہے اور یہ زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر برج اوکٹینز میں ہے، سائنسدانوں کی جانب سے آنے والے مہنیوں میں اس سیارے کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے سیارے کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔
یہ زمین کی طرح ایک چھوٹا سا پتھریلا سیارہ ہے جو زمین سے کچھ سو ڈگری زیادہ گرم ہے۔ کیا سیارے پر فضا اور آب و ہوا موجود ہے یا نہیں؟ اس سوال پر تحقیقات کی جائیں گی تاہم ٹیم کو یہ یقین ہے کہ اس کی فضا میں سیارہ زحل (سیٹرن) کے ایک چاند ٹائٹن کی طرح میتھین کی کثیف سطح نہیں ہے, سب سے پہلے اس سیارہ کا پتا ناسا کے سیٹلائٹ نے دیا تھا پر اس کا مشاہدہ کر کے اس کی موجودگی کی تصدیق جیمز ویب نے کی ہے۔
ناسا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جیمز ویب ہمیں ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود زمین جیسی دنیاؤں کے بارے میں نئی معلومات کے قریب سے قریب تر لا رہی ہے اور یہ مشن تو ابھی صرف شروع ہوا ہے۔