ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین اور بھارت کے مابین سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

China and Pakistan
کیپشن: China and Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی جاری ہے اور چین نے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا ۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے بتایا کہ ریاست اروناچل پردیش کے قریب سرحد پر چینی فوج کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر ہم گہرے نظر رکھے ہوئے ہیں, سرحد پر کشیدگی ہے اور غیرمتوقع صورت حال ہے مگر ہم شمالی سرحدوں پر صورت حال کو مستحکم رکھن کی کوشش کررہے ہیں۔ شمالی سرحد پر چین کی جانب سے اہلکاروں کی تعیناتی اسی طریقے سے جاری ہے۔ ہمارے پاس اتنی ہی تعداد میں فوجی موجود ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی) کے ساتھ تعینات فوجی چوکس ہیں جو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ہندوستانی فوج چین کے ساتھ میز پر موجود سات مسائل میں سے پانچ کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہم فوجی اور سفارتی دونوں سطحوں پر بات کرتے رہتے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس کافی ذخائر ہیں۔