(محمدساجد) ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیاپر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، حریم شاہ ان دنوں لندن میں سیروسپاٹے کررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے، اداکارہ کی اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سردی سے کانپتے کہہ رہی ہیں کہ "پلیز ہیٹر لگائیں"۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی اپنی متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہیں، اداکارہ لندن میں موجود ہیں جس کے بارے انہوں نے خود ہی بتایا،حریم کو نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک خاتون جس کو آپی کہہ رہی ہے اور پوچھ رہی ہے کہ گاڑی پر پانی کیوں پھینک رہی ہیں؟
لندن کی یخ پستہ سردی میں حریم کانپ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ آپی آگر میں بھی جم گئی؟تو کیا کرے گی؟میرے منہ سے دھواں کیوں نکل رہا ہے؟پھر گاڑی میں بیٹھتے کہا کہ 'پلیز ہیٹر لگائیں''پلیز ہیٹر لگائیں'۔حریم نے ویڈیو میں لندن کی سردی کے بارے بتایا اور کہا کہ میں اور آپی بچوں کو سکول چھوڑنےجارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں میں نے پاکستان سے یو کے کے لیے فلائٹ لی اور کہا اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں۔
لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو پاکستان سے اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں ۔پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو ۔وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا ،کرنسی کی عزت ہو گی ۔ عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔