ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔
یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ "گروو میرا" بھی گنگنایا تھا۔
???? Breaking News ????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 13, 2022
The #HBLPSL7 anthem will feature the voices of @itsaadee and Aima Baig, and will be produced by @abdullah_s_sid.
Excited?
Read more: https://t.co/9ZCJJuMiak #LevelHai pic.twitter.com/tGqEvDzinL
پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر وہ پی سی بی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔
عبداللہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو،انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔