ویب ڈیسک: لڑکوں کے بعد لڑکیوں نے بھی ون ویلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا، لاہور کی سڑکوں پر لڑکے اور لڑکی کی ون ویلنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرنک کرتب کرتی نظر آنے لگیں، ایک لڑکی کی وَن ویلنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو انتہائی خطرناک انداز میں موٹرسائیکل پر بیٹھی ہوئی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں لڑکے ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک انڈر پاس میں سے گزرتے ہیں۔ ایک منچلے کی موٹرسائیکل پر لڑکی بھی انتہائی خطرناک انداز میں پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہے۔اسی ویڈیو میں بعد میں وہ لڑکی موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی نظر آتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے ون ویلرز کی تلاش جاری ہے، کسی کو بھی ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔