ویب ڈیسک: وزیرتعلیم شفقت محمود ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔
شفقت محمود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے، کورونا کی علامات اب تک ہلکی ہیں اور میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ امید ہے کچھ دن آرام سے جلد صحت یاب ہو جاؤں گا ۔ براہ کرم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں اور خاص طور پر ہر وقت ماسک پہنیں۔