پنجاب کے دیگر شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کب سے ملیں گے؟

13 Jan, 2022 | 06:37 PM

Arslan Sheikh

عظمت مجید: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس، اجلاس کے دوران نیا پاکستان صحت کارڈ سے مفت علاج کروانے والے خاندانوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے وزیر صحت کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کو علاج کی کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے خاندان مفت علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ 31مارچ 2022 تک پنجاب کے تمام اضلاع میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیا جائے گا۔ 20 جنوری سے راولپنڈی، 9 فروری سے فیصل آباد، 22 فروری سے ملتان، 2 مارچ سے بہاول پور، 21 مار چ سے گوجرانولہ اور 31 مارچ سے سرگودھا کے تمام خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی کے ساتھ منتخب کیا جارہا ہے۔ لاہور ڈویژن کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کے علاج کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات حاصل کرنے والے تمام خاندانوں کا ڈیٹا محفوظ بنا رہے ہیں۔  

مزیدخبریں