عمران خان سے تلخ کلامی پر پرویز خٹک کا ردعمل سامنے آگیا

13 Jan, 2022 | 06:09 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

وزیر دفاع پرویز  خٹک نے  صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ کسی سے تلخ کلامی نہیں ہوئی، میں نے اپنے حق کی بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اجلاس سے اٹھ کر باہر کیوں گئے تھے تو انہوں نے کہا کہ اجلاس سے ناراض ہوکر نہیں بلکہ سگریٹ پینے باہرگیا تھا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف کوئی نہیں صرف گیس کی بات ہوئی تھی، وزیراعظم سے اختلاف کبھی نہیں ہوا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں گیس کا مسلئہ ہے،میرا سوال تھا ہماری گیس کی سکیمیں نہ روکی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے۔ میں وزیراعظم کے خلاف نہیں اور  نہ ہی  ہو سکتا ہوں۔

مزیدخبریں