ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین پی ایم چیمبر سے ناراض ہوکر واپس روانہ، وزیراعظم عمران خان نے چودھری سالک حسین کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
مسلم لیگ ق کے رکن قومی چودھری سالک حسین کافی دیر تک وزیراعظم چیمبر کے باہر انتظار کرتے رہے، چودھری سالک حسین انتظار کروانے پر ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم کا سٹاف چوہدری سالک حسین کو واپس جانے سے روکتا رہا۔ وزیراعظم کے سٹاف نے وضاحت پیش کی کہ طارق بشیر چیمہ اور پرویز خٹک سے ملاقات کی وجہ سے آپکی ملاقات لیٹ ہو گئی، چوہدری سالک حسین نے سٹاف کی بات نہ مانی، واپس روانہ ہوگئے۔