عرفان ملک: ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس، شوٹرز نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق شوٹرز صرف آئس کے نشے عوض ایم پی اے پر قاتلانہ حملے کے لیے راضی ہوئے، پولیس تفتیش میں انہوں نے بتایا کہ شوٹرز ماجد اور کاشف آئس نشے کے عادی ہیں، شوٹرز کو ان کے گھر والوں نے عرصہ دراز سے گھر سے نکالا ہوا تھا۔ شوٹرز موڑ گھنڈا میں مرغیوں کے گوشت کا کام کرتا تھا۔ گھر سے نکلنے کے بعد میاں وکی کے پارٹنر محسن نے اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے روز محسن کے ڈیرے پر بلال یاسین پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا، افضل پٹھان نے شوٹرز کو اسلحہ فراہم کیا۔ محسن نے شوٹرز کو بلال یاسین کی حاجی اکرم کے گھر کے باہر موجودگی کی اطلاع دی۔ جواریے میاں وکی کے کہنے پر محسن نے شوٹرز کو بلال یاسین پر حملے کا ٹاسک دیا جبکہ شوٹرز نے حملے سے پہلے بھی آئس کا نشہ کیا اور بلال یاسین پر حملے کے لیے نکلے۔