شادی والے گھر میں قتل کی لرزہ خیزواردات؛ باپ، بیٹا گرفتار

13 Jan, 2022 | 05:19 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)شادی کی تقریب میں ہمسائے کو قتل کرنے والے باپ, بیٹے کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق گرفتارملزمان میں محمد شہباز اور اس کا بیٹا علی شامل ہیں،مقتول اشرف کے گھر میں شادی کا فنکشن چل رہا تھا ،تقریب کے شور شرابے کے وجہ سے مقتول اور ملزمان میں تلخ کلامی ہوئی، اس دوران ملزمان اشرف کےقتل کی سنگین واردات کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔ایس پی سول لائنزنے بتایا کہ مقتول اشرف اور ملزمان ہمسائے ہیں اور آمنے سامنے گھروں میں رہتے تھے۔

مزیدخبریں