(رضوان نقوی)کسٹمز انٹیلی جینس کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،کسٹمز انٹیلی جینس نے دوکروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراڈو اور مارک ایکس گاڑیاں قبضہ میں لے لی ہیں-
کسٹمز انٹیلی جینس نے سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران آپریشن کرتے ہوئے پراڈو اور مارک ایکس گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،سمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت 2کروڑ20لاکھ سے زائد ہے،سمگل شدہ پراڈو منٹگمری روڈ سے عثمان بٹ نامی شہری سے قبضہ میں لی گئی،نان کسٹمز مارک ایکس کار ایف سی کالج کے قریب سےقبضےمیں لی گئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس محمد حسن فریدنے ٹیم سربراہی کی،سپرنٹنڈنٹ خالد خان،انسپکٹر گلزار بھٹی،انسپکٹر اسلم چوہدری،اللہ دتہ،مبین اختر چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔
سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
13 Jan, 2022 | 05:05 PM