موٹرسائیکل،گاڑی کی جعلی، فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیلئے بری خبر

13 Jan, 2022 | 04:59 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)ٹریفک پولیس نے گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر ٹیمپرڈ،جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

 چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کے مطابق اب جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا اور مقدمات موٹروہیکل  آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک رمانہ ہوگا جبکہ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔

منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن سوموار سے ہوگا اورکارروائی کےلئے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کی 17 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔

واضح رہے کہ نئے سال پر ڈرائیونگ ٹکٹس ختم ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل بھی نکال لیا گیا۔ ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ ،سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

 نئے سال کے ڈاک ٹکٹس جاری نہ ہونے سے شہریوں کو لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سی ٹی او لاہورمنتظر مہدی کے مطابق اب اس مسئلے کا مستقل حل نکال لیا گیا ہے۔ شہری اپنے موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے لائسنس کی فیس ادا کر سکیں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر آن لائن ای پیمنٹ سسٹم شروع کر دیا جائے گا جس کے بعد شہریوں کو لمبی لائنوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔


 

مزیدخبریں