میرے کام سے خوش نہیں تو حکومت چھوڑ دیتا ہوں، عمران خان اور پرویز خٹک آمنے سامنے

13 Jan, 2022 | 04:57 PM

Arslan Sheikh

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیردفاع پرویز خٹک کی وزیراعظم پر تنقید، انہوں نے کہا آپ کو ہم نے وزیراعظم بنایا اور کے پی کے میں گیس پر پابندی ہے، ایسے ہی حالات رہے تو ووٹ لینا مشکل ہوجائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس وزیراعظم اور وزیر دفاع میں تکرار ہوئی، جس پر پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، آپ کو ہم نے وزیراعظم بنایا اور کے پی کے میں گیس پر پابندی ہے، ایسے ہی حالات رہے تو ووٹ لینا مشکل ہوجائے گا، جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کام سے مطمن نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں۔

اس دوران حماد اظہر نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو وزیر دفاع نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کر رہا ہوں۔ وزیراعظم اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزرا نے انہیں جانے سے روک دیا جبکہ پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

خیال رہے گزشتہ روز پرویز خٹک کے 2 بھانجے بلال خٹک اور جلال خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں دونوں بھائیوں جلال نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو ملک وقوم کو درپیش مسائل کاحل قراردیا۔

مزیدخبریں